سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا پاکستانی تفریحی مقامات کے دلدادہ نکلے

بدھ 29 جولائی 2015 12:18

سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا پاکستانی تفریحی مقامات کے دلدادہ نکلے

مری (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29جولائی۔2015ء) سری لنکن کرکٹ لیجنڈ سنتھ جے سوریا پاکستان کے تفریحی مقامات کے دلدادہ نکلے ۔ کرکٹ لیجنڈ سنتھ جے سوریا ان دنوں سپورٹس مبصر کی حیثیت سے پاکستان آئے ہوئے ہیں ۔ 46 سالہ جے سوریا سیاحتی مقام نتھیا گلی آئے اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر سری لنکن ٹیم کے ساتھ بھی کئی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں ۔ بولروں کے لیے دہشت کی علامت جے سوریا صوبائی کونسل اور دیہی ترقی کے ڈپٹی منسٹر بھی ہیں ۔ سنتھ جے سوریا بائیں ہاتھ کے افتتاحی بلے باز تھے جنہوں نے 1989ء سے 2011ء تک سری لنکا کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 6973 اور ون ڈے کرکٹ میں 13430 رنز بنائے ۔

وقت اشاعت : 29/07/2015 - 12:18:52