برطانوی کرکٹ بورڈ نے دنیش کنیریا کی جائیداد ضبط کر وانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

بدھ 29 جولائی 2015 12:52

برطانوی کرکٹ بورڈ نے دنیش کنیریا کی جائیداد ضبط کر وانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29جولائی۔2015ء) برطانوی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی لیگ سپنر دنیش کنیریا کی جائیداد ضبط کر وانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے اٹارنی عرفان مبشر بھٹہ نے سندھ ہائیکور ٹ میں لیگ سپنر کی جائیداد ضبط کروانے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 34سالہ لیگ سپنر پر سپاٹ فکسنگ کے الزام میں برطانوی کرکٹ بورڈ نے تاحیات کھیلنے کی پابندی لگانے کے ساتھ ابتدائی طور پر 1لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا تھا تاہم لیگ سپنر یہ جرمانہ بھرنے میں ناکام رہے لہذا وہ عدالت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ لیگ سپنر کی پاکستان میں موجود جائیداد کو ضبط کر کے ای سی بی کو 2لاکھ 49ہزار پاؤنڈ واپس دلائے جائیں۔

وقت اشاعت : 29/07/2015 - 12:52:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :