اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل الرحمن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرینگے، سید شرافت بخاری

بدھ 29 جولائی 2015 13:00

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل الرحمن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرینگے، سید شرافت بخاری

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور اکبر فٹ بال کلب کے سربراہ سید شرافت حسین بخاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل الرحمن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کریں گے۔ ڈاکٹر فضل الرحمن کے خلاف تحریک اعتماد کل جمعرات کو اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا خصوصی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک اعتماد پر میرے گروپ کے ارکان نے بھی دستخط کر دیئے ہیں۔ اجلاس اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے 32 میں سے 28 ممبران کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر فضل الرحمن کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے فیصلوں کے خلاف کام کرنے پر لائی جا رہی ہے۔ واضع رہے کہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن میں نمائندگی کا اختتار دیا تھا جس کی اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل الرحمان نے خلاف ورزی کی ہے۔

وقت اشاعت : 29/07/2015 - 13:00:38