لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید دو میچزکل کھیلے جائیں گے

بدھ 29 جولائی 2015 13:01

لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید دو میچزکل کھیلے جائیں گے

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید دو میچز کل جمعرات کو اوپن یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلا میچ میلنگ الیون اور فرائنڈز الیون کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں ٹائیگرزکی مقابلہ آئی سی ٹی الیون سے ہوگا، ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر محمد الیاس نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 18 اگست سے شروع ہونگے جبکہ فائنل مقابلہ 20 اگست کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 29/07/2015 - 13:01:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :