مائیکل کلارک کی زبان پھر پھسل گئی،ایسا میرے ساتھ پہلی بار نہیں ہوا ،آسٹریلوی قائد

بدھ 29 جولائی 2015 13:40

مائیکل کلارک کی زبان پھر پھسل گئی،ایسا میرے ساتھ پہلی بار نہیں ہوا ،آسٹریلوی قائد

ایبجسٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک بطور کیلئے اصل کامیابی کیا ہے، یہ جان کے آپ حیران رہ جائیں گے۔ غالباً کینگرو کپتان سیکس کو ہی سکسیس( کامیابی) کا متبادل سمجھتے ہیں تب ہی یہ رواں برس کے دوران دوسرا موقع ہے کہ جب ایک پریس کانفرنس میں سکسیس کی جگہ ”سیکس“ پر زور دیا گیا۔ دراصل ہوا کچھ یواں کہ مائیکل کلارک ایشز کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے میچ لارڈز ٹیسٹ میں فتح کے ذریعے سیریز میں واپسی کی بات کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وہ کہنا چاہتے تھے کہ ”سکسیس کیلئے مہارتوں کا استعمال ہی سب کچھ ہے“ تاہم وہ اسے یوں کہہ گئے کہ ”سیکس“ کیلئے مہارتوں کا استعمال ہی سب کچھ ہے۔ کلارک کو جب غلطی کا ادراک ہوا تو وہ مسکرائے اور کہنے لگے کہ ایسا میرے ساتھ پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ایسا پہلی بار رواں برس کے ورلڈ کپ کے دوران اس وقت ہوا جب آسٹریلوی ٹیم ، نیوزی لینڈ کیخلاف ورلڈ کپ کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہی تھی۔ اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وہ کپتانی سنبھالنے کے بعد سے شاندار ”سیکس“ کا مزہ لے رہے ہیں۔ صحافی کو جلد ہی اپنی شرمندگی کا احساس ہوا اور اس نے معذرت کے ساتھ اپنا جملہ درست لفظ یعنی سکسیس کے ساتھ سوال دہرایا۔

وقت اشاعت : 29/07/2015 - 13:40:19