ہاکی، حکومتی انکوائری کمیٹی کااجلاس 4اگست کو ہوگا

بدھ 29 جولائی 2015 14:49

ہاکی، حکومتی انکوائری کمیٹی کااجلاس 4اگست کو ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) قومی ہاکی ٹیم کی شکست کے اسباب تلاش کرنے والی حکومتی انکوائری کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز نہیں ہوسکا،کمیٹی کے ایک رکن کی درخواست پر اجلاس میں چار اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہے اور ایک بار پھر پی ایچ ایف کے حکام کے ساتھ بعض ایشوز پر بات چیت کی جائے گی جس کے بعد کمیٹی اپنی رپورٹ حکومت کے حوالے کردے گی۔

وقت اشاعت : 29/07/2015 - 14:49:37