ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے سونے کا تغمہ جیتنے والے ویٹ لفٹر چوہدری محمد امین کی وفات پر ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا اظہار تعزیت

بدھ 29 جولائی 2015 14:55

ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے سونے کا تغمہ جیتنے والے ویٹ لفٹر چوہدری محمد امین کی وفات پر ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا اظہار تعزیت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے لئے سونے کا تغمہ جیتنے والے ویٹ لفٹر چوہدری محمد امین کی وفات پر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ، جنرل سیکرٹری خضر حیات، چیرمین ریاض الدین شیخ ،سابق انٹر نیشنل ویٹ لفٹر اور پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی ٹیکنیکل آفیشلز کمیٹی کے چیر مین محمد زبیر یوسف بٹ ،پنجاب کے صدر ارشد ملک جنرل سیکرٹری ادریس بٹ،سابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹر شجاع الدین ملک اور راشد بٹ نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہو ئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے ۔

(جاری ہے)

سابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹر محمد زبیر یوسف بٹ نے کہا کہ چوہدری محمد امین جیسے ویٹ لفٹر صدیوں میں جنم لیتے ہیں انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا ، مرحوم جتنے اچھے ویٹ لفٹر تھے اتنے ہی اچھے انسان بھی تھے انکی کمی ہمیشہ محسوس ہو تی رہے گی

وقت اشاعت : 29/07/2015 - 14:55:32