برطانوی باکسر عامر خان اہلیہ کے ہمراہ جمعۃ المبارک کو پاکستان پہنچیں گے

بدھ 29 جولائی 2015 15:33

برطانوی باکسر عامر خان اہلیہ کے ہمراہ جمعۃ المبارک کو پاکستان پہنچیں گے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29جولائی۔2015ء) برطانوی باکسر عامر خان جمعۃ المبارک کو پاکستان کے دور ے پر پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق عامر خان لاہور میں زیر تعمیر اپنی باکسنگ اکیڈمی کا دورہ کریں گے اور داتا دربار بھی جائیں گے۔

(جاری ہے)

27سالہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کے ہمراہ ان کی اہلیہ فریال مخدوم اور بیٹی بھی پہلی مرتبہ پاکستان آ رہی ہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں موجود اپنے مداحوں سے ملنے کی ابھی سے بے چین ہیں۔

وقت اشاعت : 29/07/2015 - 15:33:40