جنید خان کی شمولیت سے ہماری باؤلنگ مزید مضبوط ہوگی، اینگس فراسر

جمعرات 30 جولائی 2015 11:46

جنید خان کی شمولیت سے ہماری باؤلنگ مزید مضبوط ہوگی، اینگس فراسر

لندن ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) انگلش کاؤنٹی مڈل ایسکس کے ڈائریکٹر اینگس فراسر نے اپنے بیان میں کہا کہ جنید خان سے معاہدہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے، ان کی شمولیت سے ہماری باؤلنگ مزید مضبوط ہوگئی ہے، وہ کوالیٹی فاسٹ باؤلر ہیں، امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انگلش کاؤنٹی کلب مڈل ایسکس نے پاکستانی فاسٹ باؤلر جنید خان کی خدمات حاصل کر لیں ہیں ۔ لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر رائل لندن کپ اور کاؤنٹی چیمپئن شپ کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔ جنید خان کو جو برنز کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ جنید اس سے قبل کاؤنٹی کرکٹ میں لنکا شائر کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہوں نے 31 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 11:46:13