پاکستان ، سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی آج شام کھیلا جائے گا

جمعرات 30 جولائی 2015 12:00

پاکستان ، سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی آج شام کھیلا جائے گا

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30جولائی۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی قیادت آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور سری لنکا کی کپتانی فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا کریں گے۔ سری لنکا کے ٹی ٹونٹی سکواڈ میں پانچ نئے کھلاڑی شامل ہیں۔ اوپنر کوشال پریرہ اور تلکرتنے دلشان ایک بار پھر پاکستانی باؤلرز کے لیے خطرے کی علامت ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی لائن اپ میں چار اوپنرز ، احمد شہزاد، محمد حفیظ ، مختار احمد اور نعمان انور شامل ہیں جو کسی بھی باؤلنگ لائن کے پرخچے اڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سری لنکا کے پاس مڈل آرڈر بیٹنگ میں اینجلو میتھیوز کے علاوہ کوئی بھی تجربہ کار بلے باز شامل نہیں۔ دوسری جانب شعیب ملک، محمد رضوان اور عمر اکمل کا بلا تواتر کے ساتھ رن اگل رہا ہے۔ وہاب ریاض کی عدم موجودگی میں پاکستان کے پاس محمد عرفان، سہیل تنویر اور یاسر شاہ کی صورت میں ورلڈ کلاس باؤلنگ اٹیک موجود ہے جبکہ میزبان ٹیم کو آخری ون ڈے سے ڈراپ کیے جانے والے فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا پر ہی انحصار کرنا پڑے گا۔ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا ۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 12:00:49