میکسیکن فٹ بال ٹیم کے کوچ میگل ہریرا کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا

جمعرات 30 جولائی 2015 12:36

میکسیکن فٹ بال ٹیم کے کوچ میگل ہریرا کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) میکسیکو فٹ بال ٹیم کے کوچ میگل ہریرا کو عہدے سے برطرف کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں میکسیکو کی جمیکا کے خلاف فتح کے بعد ایک صحافی نے بیان دیا تھا کہ میکسیکن ٹیم کے کوچ میگل نے انہیں زدوکوب کیا اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی تاہم میگل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے صحافی کو زدوکوب نہیں کیا صرف ڈانٹ ڈپٹ کی تھی۔

(جاری ہے)

میکسیکن فٹ بال فیڈریشن نے واقع کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے میگل کو عہدے سے فارغ کر دیا اور کہا کہ اصولوں پر ہم کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 12:36:15