پی سی بی کا آل راؤنڈر محمد حفیظ پر پابندی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا باضابطہ فیصلہ

جمعرات 30 جولائی 2015 13:58

پی سی بی کا آل راؤنڈر محمد حفیظ پر پابندی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا باضابطہ فیصلہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ پر پابندی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی حکام اس بات پر متفق ہیں کہ غیر قانونی ایکشن کے باعث پابندی کے شکار محمد حفیظ پر پابندی کے خلاف آئی سی سی سے اپیل نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حفیظ کی اپنی خواہش تھی کہ ان کا ٹیسٹ کروایا جائے ، اب وہ ٹیسٹ میں ناکام ہوئے ہیں تواس کے خلاف اپیل نہیں کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ کا ایکشن سری لنکا کے خلاف سیریز میں باؤلنگ کے دوران رپورٹ ٹ ہوا تھا ۔چنئی میں ٹیسٹ کے دوران ناکام ہونے پر انہیں ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 13:58:22