آل کراچی کپٹن صفر میمن یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا دوبارہ آغاز

جمعرات 30 جولائی 2015 14:00

آل کراچی کپٹن صفر میمن یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا دوبارہ آغاز

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) محمدی اسپورٹس فٹ بال کلب میمن گوٹھ ملیر کے زیر اہتمام آل کراچی صفر میمن یاد گاری فٹ بال ٹورنامنٹ جو کہ احترام رمضان المبارک کی وجہ سے روک دیا گیا تھا اب اس کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا ۔میچ کمشنر جاوید میمن کے اعلامیہ کے مطابق آج بلوچ اسٹار ملیر کا مقابلہ عمر اسٹار کے مابین کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر میچ نئے شیڈول کے مطابق یکم اگست 2015ءء کو جلال مراد بمقابلہ صاحبداد محمڈن ،2اگست کو ملیر ریڈ بمقابلہ سرحد اسپورٹس ،دوسرا میچ کراچی ککرز بمقابلہ معمار اسپورٹس ،3اگست کو بلوچ یوتھ ملیر کا بمقابلہ عرفان میموریل ،4اگست کو آزاد الیون ملیر بمقابلہ اصلاح بلوچ ،5اگست کو شفیع الیون بمقابلہ محفوظ الیون ،6اگست کو آل برادرز بمقابلہ ینگ پنجگورلیاری،7اگست کو سالار ویلفیئر سینٹر بمقابلہ مدہو محمڈن ،8اگست کو رحمن فٹ بال کلب بمقابلہ رحیم محمڈن ،9اگست کو پہلا میچ کورنگی بلوچ بمقابلہ ینگ بلوچ اسٹا ڈملوٹی ،دوسرا میچ ماری پور بلوچ بمقابلہ گلشن اتحاد کورنگی ،10اگست کو ساجدی محمڈن بمقابلہ ملیر شاہین ،11اگست کو ہزاہ محمڈن بمقابلہ بلوچ یونین ویسٹ اور 12اگست کو بلوچ محمڈن ملیر بمقابلہ غنی الیو ن کھیلا جائیگا ۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 14:00:00