پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ کل لاہور پہنچیں گے

جمعرات 30 جولائی 2015 14:41

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ کل لاہور پہنچیں گے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ کل( جمعہ ) کو لاہور پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ باکسر عامر خان شادی کے بعد اہلیہ فریال مخدوم اور بیٹی کے ہمراہ پہلی بار پاکستان آرہے ہیں ۔ لاہور آمد پر جمعتہ المبارک کو عامر خان اپنی فیملی کے ہمراہ داتا دربار کے مزار پر حاضری دیں گے ۔ اس کے علاوہ وہ ( ہفتہ ) سپورٹس بورڈ پنجاب کا بھی دورہ کریں گے اور اپنے نام سے زیر تعمیر عامر باکسنگ اکیڈمی کا بھی دورہ کریں گے ۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 14:41:36