شائقین کی جانب سے قومی ترانے کا مذاق اڑانے پر بارسلونا پر جرمانہ عائد

جمعرات 30 جولائی 2015 14:57

شائقین کی جانب سے قومی ترانے کا مذاق اڑانے پر بارسلونا پر جرمانہ عائد

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30جولائی۔2015ء) سپین کے انسداد تشدد کمیشن نے دوران میچ شائقین کی جانب سے قومی ترانے کا مذاق اڑانے پر بارسلونا فٹبال کلب پر جرمانہ عائد کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

مئی میں ایتھلیٹکو بلباؤ کے خلاف کھیلے گئے کوپا ڈیل رے فائنل کے دوران شائقین کی جانب سے قومی ترانے کا مذاق اڑانے پر بارسلونا پر 66 ہزار یورو جرمانہ لگایا ۔ دوران میچ ایتھلیٹکو شائقین کی جانب سے بھی ترانے کا مذاق اڑانے پر 18 ہزار یورو جرمانہ کیا گیا جبکہ سپینش فٹبال فیڈریشن پر بھی 12 ہزار 300 یورو جرمانہ کیا گیا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یوئیفا نے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں شائقین کی جانب سے کیٹیلنز کا جھنڈا لہرانے پر بارسلونا پر 30 ہزار یورو جرمانہ کردیا تھا۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 14:57:40