شائقین کی غلطی پر بارسلونا کو ایک بار پھر جر مانے کا سامنا

جمعرات 30 جولائی 2015 16:12

شائقین کی غلطی پر بارسلونا کو ایک بار پھر جر مانے کا سامنا

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)اسپین کی انسداد تشدد کمیشن نے میچ کے دوران شائقین کی جانب سے قومی ترانے کا مذاق اڑانے پر بارسلونا پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔بارسلونا پر یہ جرمانہ مئی میں ایتھلیٹکو بلباوٴ کے خلاف کھیلے گئے کوپا ڈیل رے فائنل کے دوران شائقین کی جانب سے قومی ترانے کا مذاق اڑانے پر لگایا۔

(جاری ہے)

بارسلونا پر 66 ہزار یورو کا جرمانہ کیا گیا جبکہ میچ کے دوران ایتھلیٹکو کے شائقین کی جانب سے بھی ترانے کا مذاق اڑانے پر ان پر 18 ہزار یورو جرمانہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ اسپینش فٹبال فیڈریشن پر بھی 12 ہزار 300 یورو جرمانہ کیا گیا۔اس میچ میں بارسلونا نے 3-1 سے فتح حاصل کر کے لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل یوئیفا نے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں شائقین کی جانب سے کیٹیلنز کا جھنڈا لہرانے پر بارسلونا پر 30 ہزار یورو جرمانہ کردیا تھا۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 16:12:08