ہیمبرگ ٹینس ،فابیو فوگینی اور بینوٹ پیئر کی جیت

جمعرات 30 جولائی 2015 16:12

ہیمبرگ ٹینس ،فابیو فوگینی اور بینوٹ پیئر کی جیت

ہیمبرگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) ہیمبرگ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں اٹلی کے فابیو فوگنینی اور فرانس کے بینوٹ پیئر نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ فرانس میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں اٹلی کے سٹار ٹینس پلیئر فابیو فوگنینی کا مقابلہ ہسپانوی حریف البرٹ راموس کیساتھ ہوا۔

(جاری ہے)

اطالوی پلیئر نے شاندار مقابلے کیبعد حریف کو چھ دو ، تین چھ اور چھ تین سے ہرایا۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں فرانس کے بینوٹ پیئر اور سپین کے ٹومی روبرڈو میدان میں اترے۔ فرانسیسی ٹینس پلیئر نے پہلے سیٹ میں دو چھ سے شکست کے بعد زبردست کم بیک کیا اور اگلے دو سیٹ لگاتار جیت کر میچ میں کامیابی حاصل کر لی ، ان کی جیت کا سکور دو چھ ، چھ تین اور سات پانچ رہا۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 16:12:11