بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ دوسرا ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنا لئے

بنگلہ دیش کی جانب سے مشفیق الرحیم 65 ، مومن الحق 40 ، محمد اﷲ اور شکیب الحسن35,35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین اور جے پی ڈومنی نے 3,3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

جمعرات 30 جولائی 2015 17:38

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ دوسرا ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنا لئے

میرپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن بنگلہ دیش نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنا لئے ، بنگلہ دیش کی جانب سے مشفیق الرحیم 65 ، مومن الحق 40 ، محمد اﷲ اور شکیب الحسن پینتیس پینتیس رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین اور ڈومنی نے 3,3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو شیر بنگلہ سٹیڈیم میرپور میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ،بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے دن کے اختتام تک 88.1 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے ، بنگلہ دیش کی جانب سے مشفیق الرحیم 65 ، مومن الحق 40 ، محمد اﷲ اور شکیب الحسن35,35 اور امر القیس 30 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین اور پال ڈومنی نے 3,3 ، مورنی مورکل اور ایلگر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر ناصر حسین 13 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 17:38:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :