دوسرا غیرسرکاری ٹیسٹ،آسٹریلیا اے کی بھارت اے کے خلاف پوزیشن مستحکم

جمعرات 30 جولائی 2015 18:02

دوسرا غیرسرکاری ٹیسٹ،آسٹریلیا اے کی بھارت اے کے خلاف پوزیشن مستحکم

چنائی ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) کیمرون بین کرافٹ کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا اے ٹیم کی بھارت اے کے خلاف دوسرے غیرسرکاری ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، آسٹریلیا اے نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا لئے تھے اور اسے میزبان ٹیم کے خلاف 194 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

کیمرون 150 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ کالم فرگوسن 54 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ جمعرات کو چنائی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلوی بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔ آسٹریلیا اے نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 9 وکٹوں پر329 رنز بنا کر 194 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، بین کرافٹ 150 اور کالم فرگوسن 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اپراجیتھ نے 4 اور اوجھا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 18:02:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :