شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے 1000 رنز مکمل کرلئے

جمعرات 30 جولائی 2015 21:35

شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے 1000 رنز مکمل کرلئے

کولمبو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے 1000 رنز مکمل کرلئے ، وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے یہ سنگ میل عبور کرنے والے چوتھے کرکٹر ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کولمبو میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے ہزار رنز مکمل کرلئے ، شعیب ملک نے یہ کارنامہ اپنے 62 ویں میچ میں عبور کیا ، شعیب ملک نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 62 میچوں میں 22.11 رنز کی اوسط سے1019رنز بنائے جس میں 3 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔ شعیب ملک سر ی لنکا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 46رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 21:35:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :