ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے ، امید ہے کہ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کامیاب ہو گی، کوچ اور ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں پر بہت محنت کی ہے، قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 30 جولائی 2015 21:35

ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے ، امید ہے کہ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کامیاب ہو گی، کوچ اور ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں پر بہت محنت کی ہے، قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم میں ون ڈے فارمیٹ کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ ٹی 20 سیریز میں بھی کامیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ کوچ اور ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں پر بہت محنت کی ہے اور نوجوان کھلاڑیوں نے اچھی فیلڈنگ کر کے اس بات کو ثابت بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ہوم گرا?نڈ میں سیریز کھیلنا آسان کام نہیں ہے لیکن ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 21:35:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :