پہلا ٹی ٹونٹی ، آفریدی الیون نے با آسانی لنکا ڈھا دی

جمعرات 30 جولائی 2015 22:43

پہلا ٹی ٹونٹی ، آفریدی الیون نے با آسانی لنکا ڈھا دی

کو لمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو29رنز سے شکست دے کر 2میچوں کی سیریز میں 1-0کی بر تری حاصل کر لی‘ پاکستانی بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کے بعد باؤلرز نے بھی مایوس نہ کیا‘ ناتجربہ کار سری لنکن کو دھو ڈالا‘ سری لنکا کی جانب سے 4نئے پلیئرز ڈی سلوا ‘ فرنینڈو ‘ سری وردھنے اور وینڈرسے کا ڈیبیو‘ احمد شہزاد ‘ عمر اکمل اور شعیب ملک کے 46,46 رنز کی بدولت 175 رنز‘ سری لنکا کی جانب سے تشارا پریرا کی 2‘ فرنینڈو ‘ میتھیوز اور ملنگا کی ایک ایک وکٹ‘ کپتان ملنگا مہنگے باؤلر ثابت ہوئے 4 اوورز میں ایک چھکے اور 6 چھکوں کے ساتھ 46 رنز کی مار برداشت کرنا پڑی‘ سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی‘سری وردھنے 35‘ کاپو گیدرا اور ڈی سلوا 31,31 ر نز بنا کر نمایاں رہے ‘ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر کی 3‘ انور علی کی 2‘ شعیب ملک اور عماد وسیم کی ایک ایک وکٹ‘ شاندار کارکردگی پرسہیل تنویر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

کولمبو میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹا س جیت کر پہلے بیٹ نگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مختار احمد اور احمد شہزاد نے کیا۔10 رنز کے مجموعی اسکور پر اوپنر مختار احمد صرف دو رنز بناکر آوٴٹ ہوئے جس کے بعد محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے دوسری وکٹ کیلئے 42رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔

52رنز کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ 17 زنز بناکر آوٴٹ ہوئے،پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین احمد شہزاد تھے جو 46رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔شعیب ملک اور عمر اکمل نے چوتھی وکٹ پر 81رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ جس کے بعد عمر اکمل164رنز کے مجموعی سکور پر 46رنز بناکر آوٴٹ ہوئے،پاکستان کے پانچویں اور آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز شاہد آفریدی تھے جو 4گیندؤں پر 8رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، شعیب ملک نے ناقابل شکست 46رنز کی اننگز کھیلی۔

گرین شرٹس نے مقررہ20 اوورز میں5 وکٹوں پر175 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے تھیسارا پریرا نے2،جبکہ ملنگا، میتھیوس اورفرنینڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔176رنز کے ہدف کے تعاقب پر لنکن ٹیم کو اننگز کے آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب انور علی کے پہلے اوور کی تیسری گیند پر لنکن اوپر کوشال پریرا 4رنز بنا کر آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ،سری لنکا کی دوسری وکٹ 13رنز کے مجموعی سکور پر گری جب تلکا رتنے دلشان 6رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر وکٹ کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی تیسری وکٹ 19رنز پر گری جب وتھنگے 1رن بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔55رنز کے مجموعی سکور پر انجیلو میتھیوز 23رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ پاکستان کو پانچویں کامیابی 92کے مجموعی سکور پر ملی اور ڈی سلوا 31 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد سری لنکا کو چھٹا نقصان 116 کے مجموعی سکور پر سری وردھنے کی صورت میں ملی وہ 18گیندوں پر 35 رنز بنا کر سہیل تنویر کا نشانہ بنے۔

پاکستان کو ساتویں کامیابی 121 کے مجموعی سکور پر تشارا پریرا کی صورت میں ملی وہ صرف 2 رنز ہی بنا پائے تاہم کاپو گیدرا نے 16 گیندوں پر ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ۔ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر کی 3‘ انور علی کی 2‘ شعیب ملک اور عماد وسیم کی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شاندار کارکردگی پرسہیل تنویر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 22:43:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :