میرپور ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر

جمعہ 31 جولائی 2015 13:34

میرپور ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر

میرپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31جولائی۔2015ء) جنوبی افریقہ اور بنگلادیش کے درمیان میرپور ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل موسلا دھار بارش کی نذر ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میرپور میں صبح سے ہی موسم ابر آلود رہا اور موسلا دھار بارش کے بعد شیربنگلا نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل نہ ہوسکا۔ اس سے قبل بنگلا دیش کے کپتان مشفیق الرحیم نے پہلے روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنا لئے تھے ۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کا کوئی فیصلہ نہ ہوسکا ۔

وقت اشاعت : 31/07/2015 - 13:34:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :