انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ ، ریال میڈرڈ نے اے سی میلان کو پنیلٹیز پر ہرا دیا

جمعہ 31 جولائی 2015 14:52

انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ ، ریال میڈرڈ نے اے سی میلان کو پنیلٹیز پر ہرا دیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31جولائی۔2015ء) انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ کے میچ میں ریال میڈرڈ نے اے سی میلان کیخلاف پنلٹی ککس پرکامیابی حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

انٹر نیشنل چیمپئنز کپ فٹبال کے میچ میں ریال میڈرڈ اور اے سی میلان میں زبردست مقابلہ ہوا اور دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ دیکھنے کو ملا ، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے لیکن کامیابی نہ مل سکی ۔ مقررہ وقت تک میچ برابر رہنے کے بعد کھلاڑیوں کو پنلٹی ککس کیلئے میدان میں اتارا گیا جہاں رالچ میڈرڈ نے حریف کو 9 کے مقابلے میں 10 گولز سے ہرا دیا ۔

وقت اشاعت : 31/07/2015 - 14:52:45