اسپیشل اولمپکس میں شاہینوں کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری

جمعہ 31 جولائی 2015 15:20

اسپیشل اولمپکس میں شاہینوں کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) امریکہ میں جاری سپیشل اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندارفتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے 5مزید گولڈمیڈل جیت لئے ہیں۔ جس سے پاکستان کے تمغوں کی مجموعی تعداد 20 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے سپیشل اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑی اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں مزید 5 طلائی تمغے اپنے نام کر لئے ہیں۔ ان میں سونے کے11،چاندی کے 5 اور کانسی کے4 تمغے شامل ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والے مقابلوں میں محمد توصیف، جہانزیب اقبال اور محمد قیوم نے گولڈ میڈل حاصل کئے۔ ان میں محمد توصیف نے 10 کلو میٹر روڈ ریس میں کامیابی حاصل کی تھی۔محمد قیوم نے ٹینس ڈبل لیول کی دو مختلف کیٹیگریز میں دو گولڈ میڈل اپنے نام کئے۔ بیڈ منٹن سنگلز کی دو مختلف کیٹیگریز میں جہانزیب اقبال نے دو گولڈ میڈل جیت کر تمغوں کی تعداد میں اضافہ کیا۔

وقت اشاعت : 31/07/2015 - 15:20:59