سرفراز احمد کی خاموشی انکی طاقت ، انتظامی فیصلوں پر چپ رہنا انکی بہترین حکمت عملی ہے، راشد لطیف

ہفتہ 1 اگست 2015 20:37

سرفراز احمد کی خاموشی انکی طاقت ، انتظامی فیصلوں پر چپ رہنا انکی بہترین حکمت عملی ہے، راشد لطیف

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے وکٹ کیپر بلے بازسرفراز احمد کیخاموشی انکیطاقت اور انتظامیہ کے فیصلوں پر چپ رہنا ان کی بہترین حکمت عملی ہے، کوئی کھلاڑی پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بن سکا تو اس پر ہیڈ کوچ وقار یونس کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں، کیونکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کپتان کا ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی پر تجزیہ کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہمیرے خیال میں خاموش رہنا سرفراز کیلئے بہتر ہے، اسی میں ان کی جیت ہے‘۔سری لنکا کے خلا ف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے نائب کپتان سرفراز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔راشد نے کہا کہ ٹیسٹ اورون ڈے میں اچھی پرفارمنس کے بعد سرفراز کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر نہیں کرنا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

’وہ مسلسل پرفارم کر رہے ہیں۔ بالخصوص مشکل حالات میں وہ ٹیم کو میچ جیتنے میں مدد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سرفراز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نہ کھلانے پر سامنے آنے والی قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک پریس ریلیز جاری کرنی چاہیے۔راشد نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بن سکا تو اس پر ہیڈ کوچ وقار یونس کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں، کیونکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کپتان کا ہوتا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ انتظامیہ بالخصوص کوچ کو کھلاڑیوں کے حوالے سے ہمیشہ مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے کیونکہ اس طرح کرکٹروں کی حوصلہ افزائی اور اعتماد بڑھتا ہے۔

وقت اشاعت : 01/08/2015 - 20:37:28