سرفراز کو نہ کھیلانے کے فیصلے پر تشویش ہے، ملک واپس آکر معاملے کا جائزہ لوں گا: چئیرمین پی سی بی شہریار خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 اگست 2015 21:19

سرفراز کو نہ کھیلانے کے فیصلے پر تشویش ہے، ملک واپس آکر معاملے کا جائزہ لوں گا: چئیرمین پی سی بی شہریار خان

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1اگست 2015 ء) چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ سرفراز کو نہ کھیلانے کے فیصلے پر انہیں تشویش ہے، وہ ملک واپس آکر معاملے کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سرفراز احمد کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے فیصلے پر چئیرمین پی سی بی شہریار خان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ چئیرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ ملک واپس آکر اس معاملے کا جائزہ لیں گے۔ شاہد آفریدی اور وقار یونس کے سرفراز احمد سے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ معاہدہ تاحال قائم ہے۔ اظہر علی اور ٹیم مینجمنٹ کو سری لنکا کیخلاف ایک روزہ میچز کی سیریز میں کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

وقت اشاعت : 01/08/2015 - 21:19:45