انور علی اور عماد وسیم نے شاندار بیٹنگ کی: شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 اگست 2015 22:43

انور علی اور عماد وسیم نے شاندار بیٹنگ کی: شاہد آفریدی
کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1اگست 2015 ء) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انور علی اور عماد وسیم نے شاندار بیٹنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کیخلاف دوسری ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح کے بعد میچ کی اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستاںی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انور علی اور عماد وسیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس کے باعث ٹیم کو فتح حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی اور شاندار کارگردی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث سیریز میں فتح حاصل کرپائے۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ مہیلا جے وردھنے اور سنگاکار کے بنا سری لنکا نے کافی اچھا کھیل پیش کیا۔
وقت اشاعت : 01/08/2015 - 22:43:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :