دوسرے ٹی ٹونٹی میں رمیز راجہ کی کمنٹری نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

اتوار 2 اگست 2015 13:06

دوسرے ٹی ٹونٹی میں رمیز راجہ کی کمنٹری نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں جہاں شاہد آفریدی، انور علی اور عماد وسیم نے بیٹنگ میں جوش دکھایا وہیں رمیز راجہ کی کمنٹری نے بھی خوب رنگ جمایا۔ عماد وسیم کے آخری چھکے پر رمیز راجہ کے جوش نے ثابت کیا کہ جب پاکستان میچ جیتے تو خوشی کیسے منانی چاہئے۔پاکستانی اننگز کے دوران جیسے جیسے میچ کا رنگ بدلا تیسے تیسے کمنٹیٹرز کا جوش و خروش بھی بڑھتا رہا۔

(جاری ہے)

14ویں اوور کی پہلی گیند پر جب شاہد آفریدی آؤٹ ہوئے تو پاکستان کو پینتیس گیندوں پر چھیاسٹھ رنز درکار تھے۔پھر انور علی کے چار چھکوں نے میچ کا پانسہ پلٹا، ہر چھکے پر رمیز راجہ کی کمنٹری گھر بیٹھے شائقین کا جوش بھی بڑھاتی رہی۔انیسویں اوور میں انور علی اور سہیل تنویر کی وکٹیں گریں تو پاکستان کو آخری اوور میں چھے رنز درکار تھے اور صرف ایک وکٹ باقی تھی۔ عرفان نے سنگل لے کر عماد وسیم کو کھیلنے کا موقع دیا، عماد کا چھکا لگا تو جوش سے رمیز راجہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔سوشل میڈیا پر جہاں آفریدی، انور علی اور عماد وسیم کے چرچے ہوئے وہیں رمیز راجہ کی کمنٹری بھی موضوع بحث بنی رہی۔

وقت اشاعت : 02/08/2015 - 13:06:40