پاکستان محفوظ ملک ہے ،عامر خان کو یہاں بے حد پیار ملنے پر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے‘پاکستانی بچوں میں بہت پوٹینشل ہے ،عامر کی اکیڈمی سے اور بھی عامر خان بنیں گے ،پاکستان کوصرف میڈیا میں غیر محفوظ ملک کے طور پر پیش کیا جاتا ہے ،برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 2 اگست 2015 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے او رعامر خان کو یہاں بیحد پیار ملنے پر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے ،کھیلوں کے فروغ کے لئے اسپورٹس اکیڈمیاں بننی چاہئیں اور جب عامر خان اکیڈمی بنائیں گے تو اس سے اور عامر خان بنیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

عالمی شہرت یافتہ باکسرعامر خان کی اہلیہ نے مزید کہا کہ پاکستان بہت پیار املک ہے ، عامر خان کو یہاں پر جتنا پیار ملتا ہے اسے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے ،مجھے بھی پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور محبت دینے پر عوام کی شکر گزار ہوں۔ فریال مخدوم نے کہا کہ پاکستانی بچوں میں بہت پوٹینشنل ہے لیکن انہیں سیکھنے کے لئے مواقع میسر نہیں ۔ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے اسپورٹس اکیڈمیاں بنائے ۔انہوں نے کہا کہ عامر خان بھی اکیڈمی بنا رہے ہیں اور عامر کی اکیڈمی سے اور بھی عامر خان بنیں گے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے اسے صرف میڈیا میں غیر محفوظ ملک کے طور پر پیش کیا جاتا ہے ۔

وقت اشاعت : 02/08/2015 - 19:18:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :