پاکستان میں صرف باکسنگ ہی نہیں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجودہے‘باکسرعامر خان ،پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا بڑا فین ہوں ،سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں ٹیم نے جس غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے‘ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے اس لئے یہاں بار بار آنا اچھالگتا ہے‘ لاہور بہت پسند ہے اس لئے باکسنگ کے لئے اکیڈمی اسی شہری میں بنا رہا ہوں‘نومبریا دسمبر میں دوبارہ پاکستان آؤں گا‘عالمی شہرت یافتہ باکسر کی اتوار کے روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 2 اگست 2015 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف باکسنگ ہی نہیں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجودہے‘پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا بڑا فین ہوں ،سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں ٹیم نے جس غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے‘ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے اس لئے یہاں بار بار آنا اچھالگتا ہے۔

لاہور بہت پسند ہے اس لئے باکسنگ کے لئے اکیڈمی اسی شہری میں بنا رہا ہوں‘نومبریا دسمبر میں دوبارہ پاکستان آؤں گا ۔اتوار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے کہاکہ پاکستانی بڑی مضبوط قوم ہے ، یہاں صرف باکسنگ ہی نہیں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجودہے ۔ پاکستان میں باکسنگ کے کھیل کے شوقین کھلاڑیوں کی تربیت کروں گا اور مجھے یہاں کئی عامر خان نظر آرہے ہیں جو مستقبل میں پاکستان میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے اس لئے یہاں بار بار آنا اچھالگتا ہے۔ لاہور بہت پسند ہے اس لئے باکسنگ کے لئے اکیڈمی اسی شہری میں بنا رہا ہوں اور میں لاہور آتا رہا ہوں ،آئندہ نومبر دسمبر میں پاکستان آنے کا پروگرام ہے ۔میں کراچی بھی جاؤں گا ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بڑی فائٹس ہیں اور مجھے ہر بار کی طرح مستقبل میں بھی پوری پاکستانی قوم کی سپورٹ کی ضرورت ہے ۔عامر خان نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا بڑا فین ہوں ،سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں ٹیم نے جس غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے ۔

وقت اشاعت : 02/08/2015 - 21:29:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :