سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈراپ کرنے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کا تھا جس پر کسی سے کوئی شکایت نہیں ،سرفراز احمد

اتوار 2 اگست 2015 21:29

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈراپ کرنے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کا تھا جس پر کسی سے کوئی شکایت نہیں ،سرفراز احمد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کیوکٹ کیپر بلے بازسرفراز احمد نے کہا ہے سری لنکا کیخلاف ٹی توئنٹی سیریز میں ڈراپ کرنے پر کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے جبکہ آل راؤنڈر انور علی نے آخری ٹی ٹوئنٹی کی کارکردگی پاکستان کے نام کردی۔

(جاری ہے)

سری لنکا سے تینوں فارمیٹ کی سریز جیتنے کے بعد وطن واپسی کے موقع پرکراچی ائیر پورٹ میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ڈراپ کرنے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کا تھا اور انہیں اس فیصلے سے کوئی شکا یت نہیں ہے۔

سرفراز احمد نے سریز جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر انور علی نے کہا کہ وہ اکتوبر میں شادی کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنی پر فارمنس کو عوام کے نام کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستا نی عوام کی جانب سے بہت پیار ملا جس پر عوام کا شکر گزار ہوں۔

وقت اشاعت : 02/08/2015 - 21:29:16