سپیشل اولمپکس ، پاکستان نے پندرہ گولڈ میڈلز کے ساتھ ایونٹ کا اختتام کیا

پیر 3 اگست 2015 11:03

سپیشل اولمپکس ، پاکستان نے پندرہ گولڈ میڈلز کے ساتھ ایونٹ کا اختتام کیا

لاس اینجلس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 اگست۔2015ء) سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کا سفر 15 گولڈ میڈلز کیساتھ اختتام کو پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس سپیشل اولمپکس میں پاکستان کے 77 رکنی دستے نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مقابلوں کے آخری روز قومی یونیفائیڈ باسکٹ بال ٹیم نے بھی سلور میڈل حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی ۔ مختلف ایونٹس میں پاکستان نے 15 گولڈ، 12 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے ۔ بیڈمنٹن سنگلز ایونٹ میں ام سلمیٰ طاہر نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بیڈمنٹن مکس ڈبلز ایونٹ میں بھی پاکستان نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔ قومی سپیشل اتھلیٹ امجد اسلام خان نے لانگ جمپ میں چاندی کا تمغہ جیتا ۔

وقت اشاعت : 03/08/2015 - 11:03:34