لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں خازان الیون نے ایڈمیشن الیون کے خلاف واک اوورز حاصل کر لیا

پیر 3 اگست 2015 12:02

لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں خازان الیون نے ایڈمیشن الیون کے خلاف واک اوورز حاصل کر لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ،اسلام آباد میں جاری لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں خازان الیون نے ایڈمیشن الیون کے خلاف واک اوورز حاصل کر لیا، مزید دو میچ کل منگل کو کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں ینگ الیون کا مقابلہ رائل الیون سے ہوگااور دوسرے میچ میں اکیڈمک الیون اورفنانس الیون کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر محمد ایاس نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں لیگ سسٹم پرشرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 18 اگست سے شروع ہونگے جبکہ فائنل مقابلہ 20 اگست کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 03/08/2015 - 12:02:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :