جوبلی انشورنس سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 5 اگست سے شروع ہوگا

پیر 3 اگست 2015 12:04

جوبلی انشورنس سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 5 اگست سے شروع ہوگا

اسلام آباد/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)جوبلی انشورنس ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 17 غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 5 اگست سے شروع ہوگا۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے بتایا کہ جوبلی انشورنس ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ 22 سال بعد 6 سے 15 اگست تک کراچی میں کھیلی جائے گی ۔

اس سے قبل یہ ایونٹ 1993ء میں کھیلا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے بھارت ‘ چین ‘ افغانستان ‘ایران ‘ انگلینڈ ‘ آسٹریلیا سمیت 17 غیر ملکی ٹیموں نے باضابطہ طور پر شرکت کی تصدیق کر دی ہے اور تمام غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 5 اگست کو شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کا باضابطہ آغاز 7 اگست سے ہوگا ‘ چیمپئن شپ میں 4 مختلف کیٹیگری کے مقابلے کھیلے جائیں گے جس میں سکس ریڈ لیڈیز‘ سکس ریڈ مینز‘ مینز ٹیم ایونٹ اور ماسٹر ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ تینوں ایونٹس میں وہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔

وقت اشاعت : 03/08/2015 - 12:04:02