انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کے نائب صدر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کل پاکستان پہنچیں گے

پیر 3 اگست 2015 12:04

انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کے نائب صدر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کے نائب صدر میکسم کاسز اورہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جوزف لو جوبلی انشورنس ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل منگل کو پاکستان پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق میکسم کاسز یورپین بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوی ایشن کے بھی صدر ہیں وہ 6 سے 15 اگست تک کراچی میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے تمام میچز دیکھیں گے حکام کے مطابق انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کے چیف کیپٹن پی وی کے موہن اور ایشین بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کے چیف مبارک ایونٹ میں شرکت کیلئے آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گے۔

وقت اشاعت : 03/08/2015 - 12:04:04