زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

پیر 3 اگست 2015 12:52

زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

ہرارے ۔03 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) زمبابوے اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ کل منگل کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم زمبابوے کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ون ڈے میں زمبابوے نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرایا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اگست کو اسی میدان میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 03/08/2015 - 12:52:44