خود پاکستان آکر نئے باکسرز کو ٹریننگ دوں گا: عامر خان

پیر 3 اگست 2015 21:50

خود پاکستان آکر نئے باکسرز کو ٹریننگ دوں گا: عامر خان

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 اگست ۔2015ء پاکستانی نثراد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگر کھلاڑیوں کو تمام سہولیات ملیں تو دنیا کے بہترین کھلاڑی بن سکتے ہیں ، وہ نئے باکسرز کو خود ٹریننگ دیں گے ۔

(جاری ہے)

پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے اور اس ٹینلٹ کو سامنے لانا ہے کیوں کھیلوں میں پاکستان نے بڑے بڑے نام پیدا کئے ہیں ۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ خود آ کر پاکستان میں ٹیلنٹڈ باکسرز کو ٹریننگ دیں گے۔ یہاں اگر کھلاڑیوں کو تمام سہولیات ملیں تو وہ دنیا کے بہترین کھلاڑی بن سکتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 03/08/2015 - 21:50:08