انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے فرزبی کو انٹرنیشنل سپورٹس کا درجہ دے دیا

پیر 3 اگست 2015 21:59

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے فرزبی کو انٹرنیشنل سپورٹس کا درجہ دے دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے فرزبی کو باقاعدہ کھیل کا درجہ دے دیا ہے جس کے بعد مختلف ملکوں کی ٹیموں کے درمیان فرزبی کے باقاعدہ مقابلے شروع ہونے کا امکان ہے۔ فیصلے کا اعلان کوالا لمپور میں ہونے والے آئی او سی اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ورلڈ فلائنگ ڈسک فیڈریشن کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اس فیصلے سے بہت خوش ہے، اس فیصلے سے کھیل کو فروغ ملے گا۔

فرزبی اور اس طرز کے دیگر فلائنگ ڈسک کھیل دنیا کے اٹھاون ملکوں میں کھیلے جاتے ہیں۔ساٹھ کی دہائی میں امریکا سے شروع ہونے والا یہ کھیل پاکستان میں بھی بہت مقبول ہے۔ یہ کھیل میدان میں یا پھر انڈور بھی کھیلا جاسکتا ہے۔ دیگر کھیلوں کے بر عکس اس میں ریفری نہیں ہوتا، اس میں کھلاڑیوں کے منصفانہ کھیل اور اسپورٹس مین شپ پر انحصار کیا جا تا ہے۔

وقت اشاعت : 03/08/2015 - 21:59:49