یورپئین بیچ والی بال، لٹویا نے اٹلی کو 21-18 سے ہرا دیا

پیر 3 اگست 2015 21:59

یورپئین بیچ والی بال، لٹویا نے اٹلی کو 21-18 سے ہرا دیا

آسٹریا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) یورپئین بیچ والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں لٹویا اور آسٹریا کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔

(جاری ہے)

پہلے سیٹ میں لٹویا نے حریف کو با آسانی شکست سے دوچار کیا لیکن دوسرے سیٹ میں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ لٹویا کے پلیئرز نے اچھی پرفارمنس دیتے ہوئے دوسرا سیٹ بھی جیت کر میچ میں 18 کے مقابلے میں 21 پوائنٹس کیساتھ فتح حاصل کی۔

وقت اشاعت : 03/08/2015 - 21:59:51