پاکستانی ہونے پر فخر ہے ،خود پاکستان آکر کھلاڑیوں کو ٹریننگ دوں گا،پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان

پیر 3 اگست 2015 21:59

پاکستانی ہونے پر فخر ہے ،خود پاکستان آکر کھلاڑیوں کو ٹریننگ دوں گا،پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہاہے کہ انہیں پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے ،پاکستان میں سہولتیں ہوں تو پاکستانی کھلاڑی دنیا کے بہترین کھلاڑی بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عامر خا نے کہا کہ وہ پاکستانی میں اکیڈمی بنائیں گے اور خود پاکستان آکر کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے ،ان کا مقصد ہے کہ پاکستان کے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لائیں کیونکہ پاکستان میں سہولتیں کافقدان ہے اگر سہولتیں میسر ہوں تو پاکستان کے کھلاڑی دنیا کے بہترین کھلاڑی بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بہت مضبوط قوم ہے اور پاکستان عوام میں بہت ٹیلنٹ ہے۔پاکستانی عوام کے سپورٹ کے کیلئے بے حد شکر گزار ہیں ،لاہور میں انہیں بے حد پیار ملاہے ،پاکستانی قوم بہت زیادہ پیار کرنے والی قوم ہے اور انہیں اپنے پاکستانی ہونے پر فخرہے۔

وقت اشاعت : 03/08/2015 - 21:59:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :