سری لنکن کرکٹر جاناکا گونارتنے نے ہاؤلڈسورتھ ربلیسڈیل لیگ کے میچ میں اوور میں 6چھکے لگا ڈالے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 4 اگست 2015 12:04

سری لنکن کرکٹر جاناکا گونارتنے نے ہاؤلڈسورتھ ربلیسڈیل لیگ کے میچ میں اوور میں 6چھکے لگا ڈالے

اولڈ ٹریفورڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4 اگست۔2015ء) سری لنکن پروفیشنل کرکٹر جاناکا گونارتنے نے انگلینڈ میں کھیلی جارہی ہاؤلڈسورتھ ربلیسڈیل لیگ کے میچ میں ایک اوور میں 6چھکے جڑ کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

34سالہ جاناکا گونارتنے نے کلیتھور کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے ربلیسڈیل وانڈررز کے باؤلر این ریڈ کلف کیخلاف اننگز کے آخری اوور میں چرچ میڈو گراؤنڈ کی چاروں جانب 6چھکے جڑ کر لیگ کی 122تاریخ میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے بلے باز بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔گونارتنے نے 79کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے کے بعد اپنی آف سپن باؤلنگ کے ذریعے ربلیسڈیل وانڈررز کے 8کھلاڑیوں کو 41رنز کے عوض پوویلین واپس بھیج کر اپنی ٹیم کو 54رنز سے کامیابی دلوائی۔

وقت اشاعت : 04/08/2015 - 12:04:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :