ٹور آف یوٹاہ سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ امریکہ کے کائل ریجنن نے جیت لیا

منگل 4 اگست 2015 12:36

ٹور آف یوٹاہ سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ امریکہ کے کائل ریجنن نے جیت لیا

لوگان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) ٹور آف یوٹاہ سائیکل ریس لوگان میں شروع ہو گئی۔ پہلے مرحلے میں امریکا کے کائل ریجنن نے کامیابی حاصل کی۔ سات مرحلوں پر مشتمل ریس کا پہلا مرحلہ دو سو بارہ کلومیٹر پر مشتمل تھا۔کائل ریجنن نے یہ فاصلہ پانچ گھنٹے، آٹھ منٹ اور باون سیکنڈ میں طے کیا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے کے دوران بارش کی وجہ سے ریس متاثر ہوئی اور اسے تھوڑی دیر کیلئے روکنا بھی پڑا۔آج دوسرے مرحلے میں سو کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔ ٹور آف یوٹاہ میں کل گیارہ سو پینتالیس کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔دفاعی چیمپئن ٹام ڈی نیلسن ڈوپنگ اسکینڈل کی وجہ سے مقابلے سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 04/08/2015 - 12:36:37