فرزبی سمیت تمام فلائنگ ڈسک گیمز کو باقاعدہ کھیلوں کا درجہ مل گیا

منگل 4 اگست 2015 15:21

فرزبی سمیت تمام فلائنگ ڈسک گیمز کو باقاعدہ کھیلوں کا درجہ مل گیا

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء)انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ فرزبی سمیت تمام فلائنگ ڈسک کھیلوں کو اب باقاعدہ کھیلوں کا درجہ حاصل ہوگا۔ یہ فیصلہ آئی او سی کے کوالالمپور میں ہونے والے اجلاس میں ہوا ہے۔ آئی او سی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامئے کا ورلڈ فلائنگ ڈسک فیڈریشن کی جانب سے بھرپور خیر مقدم کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ ادارے کی تیس سالہ طویل جدوجہد کا ثمر ہے۔

امکان ہے کہ اس تفریح کو باقاعدہ کھیل کا درجہ ملنے کے بعد اس کے فروغ میں تیزی آئے گی۔

(جاری ہے)

فی الوقت صرف دنیا کے 58 ممالک میں فرزبی اور اور فلائنگ ڈسک طرز کے کھیل مقبول ہیں۔فرزبی کے کھیل کا آغاز ساٹھ کی دہائی میں امریکہ میں ہوا تھا جس کے بعد بتدریج یہ دنیا کے درجنوں میں ممالک میں مقبول ہوگیا۔ یورپی و امریکی ممالک میں اس کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں جگہ کھیلا جاسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ موسم کی سختیاں اس کھیل کی شہرت پر اثرانداز نہیں ہوتی ہیں۔ فرزبی دنیا کے ان چند کھیلوں میں سے ایک ہے، جس میں ریفری کا کوئی تصور موجود نہیں اور ہر شخص خود احتاسبی کے اصول کے تحت فیصلہ کرتا ہے۔ ‘

وقت اشاعت : 04/08/2015 - 15:21:05