زمبابوین بلے باز سکندر رضا کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار سنچری

رضا نے کیریئر کے ہزار رنز بھی مکمل کر لئے،ساتویں نمبر پر بڑی اننگز کھیلنے والے زمبابوین بلے باز بھی بن گئے

منگل 4 اگست 2015 21:43

زمبابوین بلے باز سکندر رضا کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار سنچری

ہرارے ۔ 04 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) زمبابوین کرکٹ ٹیم کے بلے باز سکندر رضا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار سنچری جڑ دی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ون ڈے کیریئر کے ہزار رنز بھی مکمل کر لئے، اس کے علاوہ رضا ساتویں نمبر پر یا اس سے نچلے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے بڑی اننگز کھیلنے والے زمبابوین بلے باز بھی بن گئے، رضا 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ہرارے سپورٹس کلب میں کیویز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں سکندر رضا نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈٹ کر کیویز باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری مکمل کی، یہ ان کے کیریئر کی تیسری سنچری ہے، سنچری کے ساتھ ہی انہوں نے کیریئر کے ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔

وقت اشاعت : 04/08/2015 - 21:43:57