سٹار فٹبالر رونالڈو کا اپنے مداحوں کیلئے انوکھا اقدام

muhammad ali محمد علی منگل 4 اگست 2015 22:50

سٹار فٹبالر رونالڈو کا اپنے مداحوں کیلئے انوکھا اقدام

میڈرڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اگست 2015 ء) سٹار فٹبالر رونالڈو نے اپنے مداحوں کیلئے انوکھا اقدام اٹھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سٹار فٹبالر رونالڈو نے اپنے مداحوں کیلئے ایک انوکھا اقدام اٹھایا۔

(جاری ہے)

رونالڈو ایک بے گھر شخص کا روپ دھار کر سپین کے شہر میڈرڈ کی گلیوں میں لوگوں کے ہجوم کے درمیان اپنے فٹبال سے متعلق ہنر کا مظاہرہ کرتے رہے تاہم بدلے ہوئے روپ کے باعث انہیں کوئی پہچان نہیں پایا۔

کافی دیر تک لوگوں کو اپنے فٹبال کے ہنر سے محفوظ کرنے کے بعد جب رونالڈو لوگوں کے سامنے اپنے اصل روپ میں آئے تو لوگ انہیں اپنے درمیان پاکر یقین نہ کر پائے اور لوگوں کا ایک ہجوم ان کے گرد تصاویر بنوانے اور آٹوگراف لینے کیلئے جمع ہوگیا۔ رونالڈو کی جانب سے اپنے اس انوکھے اقدام کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے اکاوَنٹ پر جاری کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہرجانب مشہور ہوگئی۔

وقت اشاعت : 04/08/2015 - 22:50:25