فلسطین کی مغربی کنارے کی فٹبال ٹیم کو غزہ میں داخلے کی اجازت

بدھ 5 اگست 2015 14:54

فلسطین کی مغربی کنارے کی فٹبال ٹیم کو غزہ میں داخلے کی اجازت

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء ) اسرائیل نے فلسطین کی مغربی کنارے کی فٹ بال ٹیم کو غزہ میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ مغربی کنارے کی ٹیم کا غزہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

فلسطین کی فٹ بال کلبز کے درمیان ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کپ کے سلسلے میں دو میچز کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ اس ہفتے غزہ میں ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں دونوں ٹیمیں نو اگست کو ہبرون میں مدمقابل ہونگی۔ گزشتہ پندرہ برس میں یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل نے فلسطین کی فٹ بال ٹیم کو مغربی کنارے میں میچ کھیلنے کی اجازت دی ہے۔

وقت اشاعت : 05/08/2015 - 14:54:07