باکسر عامر خان کا کمشنر کراچی کے دفتر کا دور، شعیب صدیقی سے ملاقات

جمعرات 27 اگست 2015 23:17

باکسر عامر خان کا کمشنر کراچی کے دفتر کا دور، شعیب صدیقی سے ملاقات

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سابق عالمی باکسنگ چیمپئن شہرہ آفاق عالمی شہر ت یافتہ پاکستانی نثر اد بر طانوی شہری باکسر عامر خان نے جمعرات کو کمشنر کراچی کے دفتر کا دورہ کر کے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اور کراچی میں باکسنگ کی ترقی کے لئے خواہش کا اظہار کیا۔ کمشنر کراچی نے عامر خان کو کراچی میں ان کے نام سے منسوب اکیڈمی قائم کر نے کی پیشکش کی اور کہا کہ حکومت کراچی میں باکسنگ کی ترقی اور باکسنگ کی تربیت کے لئے اکیڈمی کے قیام میں ان کی ہر ممکنہ مدد کریں گے۔

اس موقع پر تین مقاما ت کی نشاندہی کی گئی۔ لیاری ،کشمیر روڈ ،کے ایم سی کمپلیکس اور ہاکس بے میں کسی بی ایک جگہ اکیڈمی قائم کرنے پر غور کیا گیا ۔ کمشنر نے کہاکہ کراچی میں اکیڈمی کے قیام میں کارپوریٹ سیکڑ کو بھی شریک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اور دنیا بھر کے لئے ایک مثالی باکسنگ اکیڈمی بنائی جائے گی۔ کمشنر نے کہا کہ حکومت کھیلوں کی ترقی کے لئے بھرپور کو ششیں کر رہی ہے وہ خود ذاتی طور پر کراچی میں امن کے لئے کھیلوں کو ضروری سمجھتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ عا مر خان باکسنگ اکیڈمی کے قیام سے شہر میں امن کو فروغ ملے گا اور دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلے گا ۔عامر خان نے کہا کہ وہ اکیڈمی کے قیام کے لئے اپنا تحریری منصوبہ کمشنر کراچی کو بر طانیہ سے ارسال کریں گے تاکہ کمشنر کراچی ان کی پیش کر دہ تجاویز کی روشنی میں اقدمات کر سکیں۔ عامر خان نے کہا کہ وہ دسمبر میں پھر پاکستان آئیں گے۔

کمشنر کراچی کی مدد سے اکیڈمی کے قیام کے لئے کام کریں گے۔ کمشنر نے کہا کہ عامر خان امن کا پیغام لے کر آئے ہیں ان کے دورہ کے ذریعے دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلے گا۔ کمشنر نے اپنی اور کراچی کے شہریوں کی جانب سے انھیں یادگار ی نشان پیش کیا اور شہریوں کی اور اپنی جانب سے ان کاشکریہ ادا کیا ۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کے شہری ان کے زبردست مداح ہیں اور ان کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

کراچی میں باکسنگ کی تربیت کے لئے ان کی پیش کش ان کی وطن دوستی اور پاکستان سے محبت کا اظہار ہے یقینا ان کی دلچسپی اور کو شش سے کراچی کے باکسرز اور باکسنگ کے شائقین کی زبر دست حو صلہ افزائی ہو گی اور کراچی کے با صلاحیت باکسرز کو ترقی کرنے اور عالمی سطح کی باکسنگ سیکھنے کا موقعہ ملے گا۔کمشنر نے کہا کہ عامر خان باکسنگ کے شائقین کے لئے رو ل ماڈل ہیں ان کی شخصیت انسپائریشن کا باعث ہے۔ انھوں نے کہا کہ عامر خان باکسنگ اکیڈمی کے قیام سے ملک میں باکسنگ کی مقبولیت اور اس کے معیار میں اضافہ ہوگا

وقت اشاعت : 27/08/2015 - 23:17:16