لیونل میسی مسلسل دوسری بار یورپ کے بہترین کھلاڑی قرار

جمعہ 28 اگست 2015 11:36

لیونل میسی مسلسل دوسری بار یورپ کے بہترین کھلاڑی قرار

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28اگست۔2015ء) ارجنٹائن کے فٹ بالر لیونل میسی نے یورپ کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔ مناکو میں ہونے والی تقریب میں ارجنٹائن کے فٹ بالر لیونل میسی کو یورپ کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہیں یہ اعزاز کیریئر میں دوسری بار ملا ہے ۔ میسی کے مقابلے پر پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور یوراگوئے کے لوئیس سواریز تھے لیکن میسی کے حق میں 49 ووٹ آئے ۔ لوئس سواریز کو 3 اور کرسٹیانو رونالڈو کو 2 ووٹ ملے ۔

وقت اشاعت : 28/08/2015 - 11:36:17