ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، وائیڈوان نے مینز 400 میٹر دوڑ،جولیوس نے جیولین تھرو میں طلائی تمغے جیت لئے

جمعہ 28 اگست 2015 12:37

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، وائیڈوان نے مینز 400 میٹر دوڑ،جولیوس نے جیولین تھرو میں طلائی تمغے جیت لئے

بیجنگ ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پندرہویں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں وائیڈوان نے مینز 400 میٹر دوڑ،جولیوس نے جیولن تھرو میں طلائی تمغے جیت لئے، ویمنز 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں ہجنووا، ہائیون 3 ہزار میٹر سٹیپل چیز اور سلوا پولٹ والٹ کے ایونٹس میں فاتح قرار پائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چین میں جاری میگا چیمپئن شپ کے پانچویں روز مینز کیٹگری کے 400 میٹر دوڑ میں جنوبی افریقن ایتھلیٹ وائیڈوان نے مقررہ فاصلہ 43.48 سیکنڈز میں طے کر کے ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، امریکہ کے لاشان نے چاندی اور گرینیڈا کے کیرانی جیمز نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

جیولن تھرو ایونٹ میں کینیا کے جولیوس نے طلائی، مصر کے السیاد نے چاندی اور فن لینڈ کے ٹیرو نے کانسی کا تمغہ جیتا، دوسری جانب ویمنز کیٹگری کے 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں جمہوریہ چیک کی ہجنووا نے مقررہ فاصلہ 53.50 سیکنڈز میں طے کر کے سونے کا تمغہ جیتا، امریکہ کی شیمرلٹل نے چاندی اور کاسنڈرا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ 3 ہزار میٹر سٹیپل چیز میں کینین ایتھلیٹ ہائیوان نے طلائی، تیونس کی حبیبہ نے چاندی اور جرمنی کی گیسا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 28/08/2015 - 12:37:35